۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رانچی

حوزہ/وہ بزدل امریکی صدر جس نے دہشتگردانہ حملے کا حکم دیا تھا وہ نیست و نابود ہوگیا اس سے حکومت کی باگ ڈور خود اس کی عوام نے چھین لی اور اب وہ ذلالت و رسوائی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے لیکن شہدائے مقاومت اور جنرل قاسم سلیمانی اب بھی اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رانچی/ عالی جناب مولانا سید تہذیب الحسن صاحب قبلہ امام جمعہ رانچی نے حوزہ نیوز ایجنسی کو خبر دیتے ہوئے ایک عظیم الشان سیمینار بیاد جنرل قاسم سلیمانی اور ابو المہدی المہندس کی اطلاع دی اور کہا کہ ہم ان شاء اللہ عیسوی سال کا آغاز اور استقبال شہید کے نام اور ان کی یاد سے کریں گے۔

مولانا موصوف نے کہا، یہ عظیم الشان سیمینار شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت ہے جنهوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے انسانیت کو درندہ صفات دشمنان اسلام و انسانیت سے بچایا اور دنیا کو داعش جیسے موزی مرض سے نجات دی اور ساتھ ہی امریکہ و اسرائیل کے چہرے سے نقاب اتار کر دنیا کو ان کا مکروہ چہرہ دکهایا کہ وہ کیسے داعش کے بهیس میں اپنا گهناؤنا کهیل کهیل رہے تهے اور لاکهوں کروڑوں معصوم انسانوں کی جان لے رہے تهے۔

امام جمعہ رانچی نے کہا، شہید قاسم سلیمانی کے کارناموں سے گهبرا کر اور اپنی پول کهلتی دیکه کر امریکہ نے شہید پر بزدلانہ حملہ کروایا اور دہشتگردی کی واضح مثال قائم کرتے ہوئے انهیں اور ان کے جانباز ساتهیوں کو شہید کردیا۔

مولانا نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا، وہ بزدل امریکی صدر جس نے دہشتگردانہ حملے کا حکم دیا تها وہ نیست و نابود ہوگیا اس سے حکومت کی باگ ڈور خود اس کی عوام نے چهین لی اور اب وہ ذلالت و رسوائی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے لیکن شہدائے مقاومت اور جنرل قاسم سلیمانی اب بهی اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔

انهوں نے بیان کیا، یہ سیمینار اپنی طرف سے ایک چهوٹی سی کاوش و کوشش ہے تاکہ ہم شہادت و شہید کی عظمت کو نہ بهولیں اور ان کی قربانیوں کو یاد رکهیں۔

اس پروگرام کی تفصیلات کچه یوں بیان ہے، عظیم الشان سمیناربیاد شہید جنرل قاسم سلیمانی ۱جنوری ۲۰۲۲ کو بمقام زینبیہ ہال کیمپس مسجد جعفریہ رانچی منعقد کیا گیا ہے۔ یہ سمینار ۲ بجے سے ۴ بجے تک ہونا ہے۔ سمینار کی صدارت حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی امام و خطیب مسجد جعفریہ رانچی کریں گے اور نظامت مولان سید مجتبی علی رضوی کلکتہ کریں گے۔ پروگرام کی شروعات شہر قاضی قاری جان محمد مصطفی تلاوت قرآن پاک سے کریں گے۔ سمینار میں بطور مہمان خصوصی حجتہ الاسلام مولانا سید جواد حیدرجوادی الہ آباد, حضرت مولانا شریف احسن مظہری, حضرت مولانا ضیاءالہدی قاسمی, حضرت مولانا توفیق احمد قادری, عالی جناب ابرار احمد صدر انجمن اسلامیہ رانچی ہوں گے۔ مہمان اعزازی پروفیسر آغا ظفر, ڈاکٹر ایس ایم عباس, عالی جناب عقیل الرحمان جنرل سکریٹری سینٹرل محرم کمیٹی, حاجی حلیم الدین صدر مورنگ پنچایت, جناب عبداللہ قاسمی انجینیر, رانچی ہوں گے۔ تعزیتی نظم مقبول شاعر سہیل سعید, جناب سید نہال حسین سریاوی, قاسم علی, عمود عباس پڑهیں گے۔

اس پروگرام کو براہ راست بنارس عزاداری یوٹیوب چینل سے نشر کیا جائے گا اس کے علاوہ مقامی ٹیوی چینلوں پر بهی اس کی جهلکیاں منتشر ہوں گی۔
Live on: banaras k Azadar Youtube Channel

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .